ساہیوال ملتان روڈ پرٹینکر اور ٹرالر میں تصادم ،تین جاں بحق ، دو شدید زخمی

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) ساہیوال ملتان روڈ پر چیک پو سٹ اقبال نگر کے قریب ملک ٹینکر اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجہ میں تین جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے مر نے والوں میں عمر حیات ،محمد اسمٰعیل اور غلام علی شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق محمد نواز عارف والا سے ملک ٹینکر نمبر 548/TKSملتان جا رہے تھے ۔پر ویز 33سالہ،غلام علی 35سالہ کے ہمراہ دودھ لے کر ملتان جا رہے تھے ۔

(جاری ہے)

پر ویز 39سالہ ،اسماعیل 50سالہ چیچہ وطنی ٹرالر نمبر 122کی کے میں آرہے تھے کہ چیک پو سٹ کے قریب دونوں گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں عمر حیات،محمد اسماعیل اور غلام علی مو قع پر ہلاک ہو گئے ۔محمد نواز اور پر ویز شدید زخمی ہو گئے ۔تینوں لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال شفٹ کر دیا گیا ہے ۔مر نے والا عمر حیات تاندلیانوالہ ،غلام علی عارف والا اور محمد اسماعیل کوئٹہ کا رہنے والا ہے ۔دونوں زخمیوں محمد نواز اور پر ویز کی بھی حالت نازک ہے۔پولیس نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔