اداکارہ ہنی شہزادی اور ان کے خاوند بلال چوہدری کے درمیان علیحدگی ہوگئی‘دونوں نے باقاعدہ تصدیق کرد ی

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2018ء) نامور اداکارہ ہنی شہزادی اور ان کے خاوند بلال چوہدری کے درمیان علیحدگی ہوگئی‘دونوں نے باقاعدہ تصدیق کرد ی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نامور اداکارہ ہنی شہزادی اور بلال چوہدری کے کئی سالوں سے ساتھ رہے ہیں مگر کچھ معاملات کی وجہ سے دونوں کے درمیان اختلافات رہے جسکے بعدا ب دونوں میں علیحدگی ہوگئی ہے اور اس حوالے سے ہنی شہزادی نے کہا کہ جتنا عرصہ اکٹھے وقت گزارا وہ بہت ہے اب مزید برداشت نہیں کر سکتی اسی لئے چپ چاپ علیحدگی اختیار کرنے کو ہی ترجیح دی ہے اور اب اپنی ساری توجہ شوبز پر ہی مر کوز رکھوں گی اور آنیوالے دنوں میں ڈراموں کیساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کروں گی۔

متعلقہ عنوان :