میرے نزدیک مرد اور عورت دونوں محترم ہیں ‘ والدہ علی ظفر

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2018ء) گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع کے الزامات کے بعد علی ظفر کی والدہ بھی میدان میں آ گئیں۔گلوکارعلی ظفر کی والدہ ڈاکٹر کنول نے گلوکارہ اور ماڈل میشا شفیع کی جانب سے اپنے بیٹے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزام کے حوالے سے کہا ہے کہ اب قانونی طریقے سے بات ہوگی،میڈیا پر آکر بات نہیں کرنا چاہتی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر کنول کا مزید کہنا ہے کہ میرے نزدیک مرد اور عورت دونوں محترم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عورت کی طرح مرد کی بھی عزت ہوتی ہے، اس کی بھی فیملی ہوتی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع نے اپنی ایک ٹوئٹ میں الزام عائد کیا تھا کہ علی ظفر نے انہیں کئی بار جنسی ہراساں کیا، اگر ان کے ساتھ اس طرح کے واقعات ہوسکتے ہیں تو انڈسٹری میں ا?نے والی کسی بھی نوجوان لڑکی کو اس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :