فلم ’’باہو بلی ٹو‘‘ 4 مئی کو چینی سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2018ء) بالی وڈ فلم ’’باہو بلی ٹو‘‘ 4 مئی کو چینی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایس ایس راج مولی کی فلم ’’باہو بلی ٹو‘‘ بھارت کے بعد اب چین کے سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی، فلم 4مئی کو چین میں ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں پربھاس، رانا ڈگبتی، انوشکا شیٹی، تمنا بھاٹیا اور دیگر شامل ہیں۔ فلم اب تک 1800کروڑروپے کما چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :