دنیا کے معروف ترین ڈی جے ’اویچی ‘ اچانک انتقال کر گئے

ہفتہ اپریل 16:30

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) سویڈن کے انتہائی معروف ڈی جے اور پروڈیوسر ’اویچی( ‘Avicii ) اٹھائیس برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی جے اویچی سویڈن میں پیدا ہوئے اور انہوں نے اتنہائی کم عمری میں شہرت کی بلند ترین چوٹیوں کو چھو لیا انہیں یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ واحد ڈی جے ہیں جو کہ پوری دنیا میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں تاہم اچانک عرب ملک عمان میں ان کی موت نے سب کو صدمے میں مبتلا کر دیاہے۔اویچی کے ترجمان کا کہناہے کہ ان کی فیملی اس وقت شدید صدمے میں ہے اس لیے موقع کو سمجھتے ہوئے اس مشکل وقت میں ان کی پرائویسی کا خیال رکھا جائے۔ترجما ن کی جانب سے موت کی تصدیق کر دی گئی تاہم وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :