سنیل گروور کو فلم ’’ بھارت‘‘ میں کاسٹ کر لیا گیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2018ء) ہندوستان کے معروف مزاحیہ اداکار سنیل گروور کو سلمان خان کا بہترین دوست قراردیاجارہاہے جس کی وجہ ہے ان کا فلم ’’بھارت‘‘ میں کاسٹ کیاجانا۔

(جاری ہے)

اداکار سنیل گروور پر کپل شرما کا شو چھوڑتے ہی کامیابی کے درکھل گئے ہیں۔انہیں ' بھارت' میں ایک کردار کیلئے کاسٹ کیاگیاہے۔وہ سلمان خان کیساتھ اس فلم میں کام کریں گے۔قبل ازیں سنیل کو فلمساز وشال بھردواج اپنی فلم چوڑیاں میں ثانیہ ملہوترا کے ساتھ کاسٹ کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :