ایڈونچرسے بھرپور نئی ویڈیو گیم گاڈ آف وار متعارف کروادی گئی

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:30

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2018ء) ایکشن سے بھرپور نئی ویڈیو گیم گاڈ آف وار متعارف کروا دی گئی ہے۔ اسی سلسلے میں ویڈیو گیم کا فائنل ٹریلر بھی منظر عام پر آگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایکشن ویڈیو گیم گاڈ ا?ف وار سلسلے کی اس نئی کڑی میں کئی خطرناک مِشن اورمشکل ٹاسک متعارف کروائے گئے ہیں جس میں نہ صرف گزشتہ حصوں سے زیادہ ایکشن شامل ہے بلکہ کئی نئے کردار بھی موجود ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔ہتھیاروں سے لیس طاقتور تیز رفتارجنگجوئوں اور اہداف کو نشانہ بناتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم 20اپریل سے سونی اینٹریکیٹیوانٹرٹینمنٹ کے تحت لانچ کر دی گئی جو پلے اسٹیشن فور کیلئے موزوں ہے۔