ایران کا جوہری ادارہ متوقع اور غیرمتوقع حالات کیلئے تیار ہے، روحانی

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:30

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2018ء) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایرانی کا ایٹمی ادارہ جوہری ڈیل کے حوالے سے تمام تر متوقع یا غیرمتوقع حالات کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز اپنے ایک خطاب میں حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی کا ایٹمی ادارہ جوہری ڈیل کے حوالے سے تمام تر متوقع یا غیرمتوقع حالات کے لیے تیار ہے۔

ایرانی جوہری توانائی کا ادارہ اس حوالے سے مکمل تیاری کیے ہوئے ہے۔ خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ امریکا اس ڈیل سے دست بردار ہو سکتا ہے جب کہ ایران دھمکی دے چکا ہے کہ ایسی صورت میں یہ ڈیل غیرفعال ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ ممکنہ طور پر اگلے ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ڈیل کا حصہ رہنے یا دست بردار ہونے سے متعلق فیصلہ کر سکتے ہیں۔