کیا ایک کیلے کے آن لائن ڈیلیوری چارجز 930 پاؤنڈز ہوتے ہیں آر ڈر کر نے والی خاتون بل دیکھ کر حیران رہ گئیں

بل کی رقم دیکھ کر کریڈٹ کارڈ کمپنی کے فراڈ ڈیپارٹمنٹ کا ادائیگی روک دی ،ْ سپر مارکیٹ سے فوری رابطہ یہ دراصل ’کمپیوٹر کی غلطی‘ تھی ،ْ سپرمارکیٹ کے ترجمان نے واقعہ پر معذرت کرلی

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:40

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) برطانیہ میں دوکان نے ایک کیلے کے ساڑھے نو سو پائونڈ (ایک لاکھ 45ہزار سے زائدپاکستانی روپے )وصول کرلئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر نوٹنگھم سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بوبی گورڈن کے ساتھ ایسا ہی انوکھا واقعہ پیش آیا جب انہوں نے اپنے لیے سپر مارکیٹ سے دیگر سامان کے ساتھ ایک کیلا بھی آرڈر کیا۔

بوبی گورڈن کے آرڈر پر ان کے گھر کیلا تو آگیا تاہم ان کے کریڈٹ کارڈ سے ساڑھے نو سو پاؤنڈز یعنی 1 لاکھ 45 ہزار سے زائد پاکستانی روپے چارج کیے گئے جس پر بوبی دنگ رہ گئیں۔انہوںنے کہاکہ جب انہوں نے بل دیکھا تو وہ حیران رہ گئیں لیکن پھر ان کے شوہر اور انہوں نے سوچا کہ شاید غلطی سے یہ بل بھیجا گیا ہے تاہم جب پیسے چارج ہونے کا میسج موصول ہوا تو وہ چراغ پا ہوگئیں اور فوراً ہی سپر مارکیٹ کے اس فراڈ پر شکایت کرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بی بی سی کو مینشن کرتے ہوئے ایسڈا سپر مارکیٹ کو مخاطب کیا اور اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کیا ایک کیلے کے آن لائن ڈیلیوری چارجز 930 پاؤنڈز ہوتے ہیں میں تو ڈیلیوری میسج دیکھ کر دنگ رہ گئی ہوں۔دوسری جانب بل کی رقم دیکھ کر کریڈٹ کارڈ کمپنی کے فراڈ ڈیپارٹمنٹ نے ادائیگی روک دی اور سپر مارکیٹ سے فوری رابطہ کیا۔سپر مارکیٹ ٹیم نے اس معاملے پر نظر ثانی کی جس کے بعد ان کے ترجمان نے اپنے بیان میں معذرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دراصل کمپیوٹر کی غلطی تھی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہمارے اسٹور کے کیلے شاندار ہیں لیکن اتنے قیمتی بھی نہیں۔

متعلقہ عنوان :