وزیر خارجہ خواجہ آصف (آج )بیجنگ پہنچیں گے

ہفتہ اپریل 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف (آج )اتوار کو بیجنگ پہنچیں گے جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات بھی کریں گے جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ایس سی او کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی صدارت چین کے وزیر خارجہ کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی جائیگی جبکہ اس موقع پر اہم علاقائی اورعالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سمیت قزاخستان ، کرغزستان، روس ، تاجکستان ، ازبکستان ، ایس سی او کے سیکرٹری جنرل اور ایگزیکٹوکمیٹی کے ڈائریکٹر بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :