Live Updates

عمران خا ن لندن روانہ ہو گئے جہاں وہ مانچسٹر میں نمل کالج کی فنڈریزنگ تقریب میں شرکت کریں گے

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:40

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن پی آئی اے کی پرواز سے لندن روانہ ہو گئے جہاں وہ مانچسٹر میں نمل کالج کی فنڈریزنگ تقریب میں شرکت کریں گے،برطانوی پارلیمان کے اراکین سے خطاب اور عالمی نشریاتی اداروں سے انٹرویوز بھی عمران خان کی مصروفیات میں شامل ہوں گے،عمران خان 24 اپریل کو لندن سے براہ راست لاہور پہنچیں گے جہاںوہ 29 اپریل کے طے شدہ تاریخی جلسے کی تیاریوں کا مفصل جائزہ لیں گے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن قومی ایئرلائن کی پرواز سے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری اور معاون خصوصی عون چوہدری بھی ان کے ہمراہ ہیں۔مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عمران خان کے دورہ لندن کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عمران خان مانچسٹر میں نمل کالج کی فنڈریزنگ تقریب میں شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں برطانوی پارلیمان کے اراکین سے خطاب اور عالمی نشریاتی اداروں سے انٹرویوز بھی عمران خان کی مصروفیات میں شامل ہوں گے۔مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عمران خان 24 اپریل کو لندن سے براہ راست لاہور پہنچیں گے جہاںوہ 29 اپریل کے طے شدہ تاریخی جلسے کی تیاریوں کا مفصل جائزہ لیں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات