بھارتی سکیورٹی فورسز نے پاکستانی ماہی گیروں کی 5 کشتیاں ضبط کر لیں

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:40

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) بھارتی سکیورٹی فورسز نے پاکستانی ماہی گیروں کی 5 کشتیاں ضبط کر لیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مچھیرے پاکستانی حدود میں مچھلی کا شکار کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

بھارتی سکیورٹی فورسز ایک 17 سالہ پاکستانی ماہی گیر کو ساتھ لے گئیں۔ کئی ماہ گیروں نے گرفتاری سے بچنے کیلئے کشتیوں سے سمندر میں چھلانگیں لگا دیں۔

متعلقہ عنوان :