لاہور شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) لاہور شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں ہفتہ کے روز دن ساڑھے گیارہ کے قریب درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلے کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ خوش قسمتی سے زلزلے کی شدت کم تھی جس کے باعث کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکزلاہور سے شمال مشرق کی جانب تھا جس کی گہرائی 30کلومیٹر زیر زمین تھی۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3اعشاریہ 52ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :