پنجاب پبلک ہیلتھ ایجنسی کے زیر اہتمام ہماری صحت ہمارا مستقبل کے عنوان سے تقریب کا انعقاد

نوجوان ہمارے روشن اور خوشحال مستقبل کی امید ہیں ‘صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر عمران نذیر

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) پنجاب پبلک ہیلتھ ایجنسی(پی پی ایچ ای) میں’’ہماری صحت ہمارا مستقبل ‘‘کے عنوان سے فوٹو گرافی مقابلہ کا اہتمام کیاگیا اور تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی ، جس میں صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ خواجہ عمران نذیر ،اور ڈاکٹر شبانہ حیدر ممبر ہیلتھ ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے بھی شرکت کی -یہ مقابلہ سالانہ عالمی صحت کے دن کی مناسبت سے منعقد کیاگیا جس کا مقصد نوجوانوں میں صحت سے متعلق سرگرمیوں کو فروغ دینا ، پبلک ہیلتھ سے متعلق نوجوانوں کا نقطہ نظر وضح کرنا اور انہیں پنجاب کے لوگو ںکی صحت اور بہبود کے فروغ اور تحفظ کی ضرورت کا احساس دلانا تھا - تقریب میں پبلک ہیلتھ کے ماہرین نے بھی شرکت کی -پنجاب بھر میں مختلف پبلک اور نجی یونیورسٹیوں کے انڈر گریجوایٹ اور گریجوایٹ طلباء نے اس مقابلہ میں حصہ لیا - 1000 سے زائد انٹریز وصول ہوئیں جن کا جائزہ ماہرین فوٹو گرافرز کے پینل نے کیا - سنان طارق نے پہلی ، محمد انیق ظفر ملک نے دوسری اور ڈاکٹر مہرین حسن نے تیسری پوزیشن حاصلی -صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں - یہ ضروری ہے کہ نوجوان نسل درپیش ترقیاتی چیلنجز سے اچھی طرح باخبر رہیں او رپنجاب کی عوام کی صحت و سلامتی کے تحفظ اور فروغ میں اہم کردار ادا کریں -تقسیم انعامات کی تقریب سے ممبر ہیلتھ ڈاکٹر شبانہ حیدر او رچیف ایگزیکٹو آفیسر PPHA ڈاکٹر شبنم سرفراز نے بھی خطاب کیا -آخر میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :