عامر حیات روکھڑی کرکٹ،اپالو کلب نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی، چوتھے کوارٹر فائنل میں شائننگ کلب کو شکست

ہفتہ اپریل 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) خضرٰی کرکٹ کلب کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے پہلے عامر حیات روکھڑی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے کوارٹر فائنل میں اپالو کلب نے شائننگ کلب کو 9وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے جہاں اس کا مقابلہ 21اپریل کو کریسنٹ کلب سے ہو گا تفصیلات کے مطابق ریس کورس گراونڈ میں کھیلے جانے ٹورنامنٹ کے آخری کوارٹر فائنل میں شائننگ کلب نے پہلے کھیل کر 37.4اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 119رنز بنائے عمر جاوید 31اور آصف رضا 22رنز کے ساتھ نمایاں رہے محمد رمیز نے 5، نثار احمد اور اسد رفیق نے 2,2وکٹیں حاصل کیں اپالو کلب نے ہدف 21.3اوورز میں 1وکٹ کے نقصان پر عبور کر لیا تنویر جاوید نے 53، ہاشم ابراہیم نے 38اور آغا سلمان نے 30رنز بنائے واحد وکٹ احمد شفیق کے حصہ میں آئی فاتح ٹیم کے محمد رمیز عمدہ باولنگ پرفارمنس پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :