کینٹ ڈویژن کےڈی ایس پیزاورایس ایچ اوزکی ہفتہ وارچھٹی دوبارہ بحال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 اپریل 2018 16:55

کینٹ ڈویژن کےڈی ایس پیزاورایس ایچ اوزکی ہفتہ وارچھٹی دوبارہ بحال
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اپریل 2018ء) : صوبائی دارلحکومت میں کینٹ ڈویژن کے ڈی ایس پیزاورایس ایچ اوزکی ہفتہ وار چھٹی دوبارہ بحال کردی گئی،افسران پرہفتہ وارچھٹی کا اطلاق آئندہ پیرسے ہوگا،پولیس اہلکاروں کوبھی ہفتہ وارچھٹی دینے پرغورکیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس پی کینٹ ڈویژن نے تمام ڈی ایس پیزاورایس ایچ اوزکوہفتہ وارچھٹی دینے کا اعلان کردیا۔ ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ ہفتے میں ایک چھٹی دینے کا بنیادی مقصد کارکردگی کوبڑھانا ہے۔ ہفتہ واررخصت کی منظوری ڈی آئی جی آپریشنزکےاحکامات کی روشنی میں دی گئی۔ ایس پی کینٹ بلال ظفرنے کہا کہ افسران پرہفتہ وارچھٹی کا اطلاق آئندہ پیرسے ہوگا۔ پولیس اہلکاروں کوبھی ہفتہ وارچھٹی دینےپرغورکیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :