علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل پیر ہو کر ملک کو درپیش چیلنجوں پر قابو پایا جاسکتا ہے ،ْسپیکر ،ْ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

علامہ اقبال کے نزدیک تعصب اور انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ،ْسر دار ایاز صاد ق اور مرتضیٰ جاوید عباسی کا پیغام

ہفتہ 21 اپریل 2018 17:26

علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل پیر ہو کر ملک کو درپیش چیلنجوں پر قابو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) سپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل پیر ہو کر ملک کو درپیش چیلنجوں پر قابو پایا جاسکتا ہے ،ْعلامہ اقبال کے نزدیک تعصب اور انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ہفتہ کو علامہ اقبال کی 80 ویںبرسی کے موقع پرسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے پیغام میں کہاکہ علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ملک کو درپیش چیلنجوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ اقبال کا تصور عالمگیر ہے اور انسانیت کے ہر رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والوں کی رہنمائی کرتا ہے۔ سردارایاز صادق نے کہا کہ علامہ اقبال کے نزدیک تعصب اور انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ علامہ اقبال کی فلسفیانہ اور شاعرانہ تحریروں نے رائے عامہ کو ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ علامہ اقبال کا مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا خواب مسلمانان بر صغیر کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں تھا۔

سر دار ایاز صادق نے کہا کہ علامہ اقبال نے مسلمانوں کو درپیش مصائب ان کی زوال پذیری کے اسباب اور عظمت رفتہ کو دوبارہ حاصل کرنے کا تصور پیش کیا ۔انہو ںنے کہاکہ علامہ اقبال اتحاد بین المسلمین کے بڑے داعی تھے اور چاہتے تھے کہ مسلمان اپنے وسائل اور زور بازو پر انحصار کریں ۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال گزشتہ صدی کے سب سے بڑے شاعر ،مفکر اور فلسفی تھے۔ ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہاکہ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک علیحدہ ملک کا نقطہ نظر دیا اور پاکستان انہی کی اس عظیم بصیرت کی علا مت ہے۔