کراچی کے علاقے بلدیہ میں غلط انجکشن لگنے سے ایک شخص ہلاک

پولیس نے مختلف علاقوں سے منشیات فروشوں اور اسٹریٹ کرمنلز سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 17:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) کراچی کے علاقے بلدیہ میں غلط انجکشن لگنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا، پولیس نے مختلف علاقوں سے منشیات فروشوں اور اسٹریٹ کرمنلز سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ جنگل اسکول کے قریب اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے 1 شخص ہلاک ہو گیا،،متوفی کی لاش کو کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

خواجہ اجمیر نگری پولیس نے ملزم توقیر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم اور لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ہولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔نارتھ ناظم آباد پولیس نے ملزم سبطین کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا،پاک کالونی پولیس نے ملزم شکیل کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی،ملزم منشیات فروشی کی وارداتوں میں ملوث ہے،لیاقت آباد پولیس نے ملزم سلیم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،ملزم اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔