وفاقی حکومت ملک و قوم کے مفادات کی حقیقی نگہبان ثابت ہوئی ہے،علی اکبر گجر

سیاسی قیادت کو بے توقیر کرنے کا عمل ریاست کو بے سمت کرنے کا سبب بنے گا،صوبائی نائب صدر مسلم لیگ (ن)سندھ

ہفتہ 21 اپریل 2018 17:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے سیاسی قیادت کو بے توقیر کرنے کے اقدامات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کروڑوں پاکستانیوں کے منتخب نمائندوں سے سیکیورٹی واپس لینے سے پاکستان میں کوئی انقلاب بپا نہیں ہوگا․ دو دہائیوں سے دنیا میں پیلنے والی دہشت گردی کی لہر نے عام شہریوں سے لے کر مقبول قیادتوں تک سب کو نشانے پر لے رکھا ہی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہو یا کسی اور جماعت کی حکمرانی ہو عوام اور عوام کے منتخب نمائندوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہی․سیاسی قیادت کو بے توقیر کرنے کا عمل ریاست کو بے سمت کرنے کا سبب بنے گا․ سندھ حکومت عدم وجود کا شکار تھی اب عوام کو بے یارو مددگار کرنے کا سلسلہ دوسرے صوبوں تک بھی پھیلایا جا رہا ہی․ عدالت عظمی کے تاریخ ساز اقدامات کے باوجود نہ قبضے رکنے کا نام لے رہے ہیں نہ تجاوزات کے بے لگام گھوڑے کو لگام ڈالی جا سکی ہی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) ماضی کی آمرانہ اور کرپٹ جمہوری حکومتوں کے مقابلے میں پاکستان مسلم لیگ(ن) واحد حکمران جماعت ہے جس نے ریاست کی اکائیوں کے عوام اور ان کی قیادتوں کا تحفط ہر صوعرت میں یقینی بنایا اور ملک کو ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کیا لیکن بد قسمتی سے ملک کے اندر اور باہر بیٹھی قوتوں کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کی عوام دوست حکومت کے اقدامات پسند نہیں آئے جس کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کو تنہا کرنے کی سوچی سمجھی سازش کا آغاز کیا گیا․ علی اکبر گجر نے کہا کہ عوام دشمن قوتوں کے تمام تر منفی ہتھکنڈوں کے باوجود پاکستان مسلم لیگ(ن) پہلے سے زیادہ عوام پذیرائی حاصل کر رہی ہی․ گذشتہ چار سالوں میں میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک و قوم کی خدمت کے عظیم الشان منصوبوں کی تکمیل نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہی ملک و قوم کے مفادات کی حقیقی نگہبان جماعت ہے جسے عوام کی بھرپور حمائت اور تائید حاصل ہی․