ایس ایس پی نے سیاسی مذہبی اور غیر معروف شخصیات کو دیئے گئے گارڈز واپس لے لئے

ہفتہ 21 اپریل 2018 17:28

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ایس ایس پی نے سیاسی مذہبی اور غیر معروف شخصیات کو دئے گئے گارڈز واپس بلا لئے 175گارڈس کو 24گھنٹوں میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے ایس ایس پی فیصل عبداللہ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد ایس ایس پی جیکب آباد فیصل عبداللہ چاچڑ نے ایم این اے ،ایم ہی اے ، ڈی سی ،سیاسی مذہبی اور غیر معروف شخصیات کو دئے گئے 182پولیس گارڈ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے اور مذکوہ پولیس اہلکاروں کو 24گھنٹوں کے اندر رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ایس ایس پی فیصل عبداللہ چاچڑ نے بتایا کہ رپورٹ نہ کرنے والے اہلکاروں کی تنخواہ بھی بند کی جائے گی اور سخت کاروائی کریں گے واضح رہے کہ غیر ضروری طور پر کئی افراد کو گارڈس دئے گئے تھے جو اب واپس بلا لئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :