17ویں سندھ گیمز باسکٹ بال مقابلوں کا شاندار انعقاد ،سیمی فائنل معرکوں کے فیصلے ہوگئے

ہفتہ 21 اپریل 2018 17:28

17ویں سندھ گیمز باسکٹ بال مقابلوں کا شاندار انعقاد ،سیمی فائنل معرکوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) 17ویں سندھ گیمز باسکٹ ایونٹ میں کھیلے گئے سیمی فائنل مقابلوں کے فیصلے ہوگئے۔بوائز کٹیگری میں کراچی ڈویژن باسکٹ بال ٹیم نے لاڑکانہ ڈویژن باسکٹ بال ٹیم کو 69-12سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل مقابلے میں حیدر آباد ڈویژن باسکٹ بال ٹیم نے میر پور خاص ڈویژن باسکٹ بال ٹیم کو 65-40سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ گرلز کٹیگری میں کراچی ڈویژن نے بے نظیر آباد (نواب شاہ) ڈویژن کو 54-40اور میر پور خاص ڈویژن نے حیدر آباد ڈویژن کو 38-28سے زیر کرکے فائنل میں پہنچ گئیں ۔سیمی فائنل مقابلوں سے قبل مہمان خصوصی DMCسائوتھ کے کوارڈینٹر حبیب حسن بلوچ کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان ،عبدلناصر اور دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :