میری ہمدردیاں نوازشریف کیساتھ ہیں،رہنماء پیپلزپارٹی ڈاکٹرعاصم

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ اپریل 17:12

میری ہمدردیاں نوازشریف کیساتھ ہیں،رہنماء پیپلزپارٹی ڈاکٹرعاصم
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اپریل 2018ء) : پیپلزپرٹی کےسینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹرعاصم حسین نےکہا ہے کہ میری ہمدردیاں نوازشریف کیساتھ ہیں،لیکن’’جیسی کرنی ویسی بھرنی‘‘یہی کہوں گا۔ انہوں نے آج احتساب عدالت میں میڈیا سےغیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جوپیپلزپارٹی چھوڑتا ہےاس کا نام ویسے ہی نہیں رہتا۔ پارٹی چھوڑنے والے کو تاریخ کھا جاتی ہےماضی اس بات کا گواہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جونئے لوگ پارٹی میں آتے ہیں انہیں وہ جگہ نہیں ملتی جس کے وہ حقدارہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ندیم افضل چن پی ٹی آئی میں اس جگہ نہیں پہنچیں گے جہاں پیپلزپارٹی میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ پی ٹی آئی سے بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ کون جیتےگا کون ہارے گا یہ وقت بتائے گا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ چودھری نثار شہبازشریف کوکہہ رہےہیں کہ اپنےبھائی سے الگ ہوجائیں۔ ایک سوال پر’’شہبازشریف توپہلے ہی ن لیگ کےصدرہیں،نئی پارٹی کی کیا ضرورت ہے؟‘‘ پر کہا کہ مطلب مائنس نوازشریف ہے، یہ میں کہہ رہاہوں اوربھی لوگ یہی کہہ رہےہیں۔ ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ میری ہمدردیاں نوازشریف کیساتھ ہیں،لیکن’’جیسی کرنی ویسی بھرنی‘‘یہی کہوں گا۔