فیصل آباد،زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور برازیل کی فیڈرل یونیورسٹی آف لاورس نے تعلیمی و سائنسی تحقیق اور اساتذہ و طلبہ کے باہمی تبادلوںکے معاہدے پر دستخط

ہفتہ 21 اپریل 2018 17:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور برازیل کی فیڈرل یونیورسٹی آف لاورس نے تعلیمی و سائنسی تحقیق اور اساتذہ و طلبہ کے باہمی تبادلوںکے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اقبال ظفر اور برازیلی یونیورسٹی کے پروفیسرگستاووایچ ڈین زن تنولی نے ڈائریکٹر بیرونی روابط ڈاکٹر رشید احمد ‘ ڈین کلیہ زراعت ڈاکٹر ریا ض احمد‘ ڈین سائنسز ڈاکٹر اصغر باجوہ‘ ڈین فوڈ نیوٹریشن و ہوم سائنسز ڈاکٹر مسعود صادق بٹ‘ ڈین سوشل سائنسز ڈاکٹر اشفاق مان‘ ڈین انجینئرنگ ڈاکٹر اللہ بخش ‘ڈین کلیہ اُمور حیوانات ڈاکٹر سجاد خان‘ کامسیٹس کے ڈاکٹر محمد ذیشان حیدر ‘ ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر ظہیر احمد ظہیر‘ اور رجسٹرار چوہدری محمد حسین کی موجودگی میں دستخط کئے۔

(جاری ہے)

معاہدے کے مطابق دونوں ادارے سائنسی و تحقیقی معلومات ‘ تدریسی میٹریل اور مطبوعات کے تبادلہ سمیت انڈرگریجوایٹ و پوسٹ گریجوایٹ طلبہ و اساتذہ کی مختصر اور طویل المدت تبادلوں پر بھی اتفاق کیا۔ دونوں ادارے مستقبل قریب میں مشترکہ اہداف کیلئے بین الاقوامی سیمینار‘ ورکشاپس‘ اور کانفرنسیں منعقد کریں گے۔ نیو سنڈیکیٹ ہال میں ڈینز و ڈائریکٹرز کی موجودگی میں دونوں اداروں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ نینو ٹیکنالوجی کے ثمرات سے صحیح معنوں میں استفادہ کیلئے ورکنگ گروپ بھی قائم کیا جائے گا تاکہ ابتدائی اتفاق رائے کے بعد دونوں ممالک اعلیٰ تعلیماتی کمیشن و دوسرے متعلقہ اداروں کے توسط سے تعاون کو مزید آگے بڑھائیں۔

زرعی یونیورسٹی کی طرف سے برازیل میں گنے کی ریکارڈ پیداوار ‘ ایگریکلچرلیبرمیں اصلاحات ‘نینو ٹیکنالوجی کے ذریعے ویکسین کی تیاری ‘ بائیو فیول ‘ نینو میٹریل اور نینو پارٹیکلزمیں برازیلی تجربات سے سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا