حکومت پنجاب کو افسران کی ضرورت پڑ گئی

حکومت پنجاب نے وفاق سے آڈٹ اینڈ اکاؤنٹ سروس کے افسران مانگ لیے

ہفتہ اپریل 17:40

ْ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) حکومت پنجاب کو افسران کی ضرورت پڑ گئی، حکومت پنجاب نے وفاق سے آڈٹ اینڈ اکاؤنٹ سروس کے افسران مانگ لیے، پنجاب حکومت نے اس حوالے سے ایک خط وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی حکومت پنجاب نے وفاقی حکومت کو ایک خط لکھا ہے کہ پنجاب حکومت کو آڈٹ اور اکاؤنٹ سروس کے افسران دیئے جائیں کیونکہ پنجاب حکومت کے پاس افسران کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں اور خود مختار اداروں میں ڈائریکٹر فنانس تعینات کرنے کے لئے پنجاب حکومت کے پاس افسران کی کمی ہے۔ پنجاب حکومت نے یہ خط وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :