سموگ سے نمٹنے کیلئے محکمہ تحفظ ماحولیات نے منصوبہ تیار کرلیاگیا

ہفتہ اپریل 17:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) سموگ سے نمٹنے کیلئے محکمہ تحفظ ماحولیات نے منصوبہ تیار کرلیاگیا۔ فضائی آلودگی پھیلانے والے بھٹوں کے خلاف شکنجہ تیارتیار کر لیا گیا ہے، محکمہ تحفظ ماحولیات نے پرانے روایتی بھٹے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔سموگ سے نمٹنے اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لئے محکمہ تحفظ ماحولیات نے زگ زیگ بھٹے متعارف کروانے کے لئے منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظ ماحولیات آصف اقبال نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ کے تحت آل پاکستان بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کی نیپال سے ٹریننگ کرائی جائے گی اور نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے انجینئرز بھی فراہم کیے جائیں گے تاکہ ساڑھے دس ہزار پرانے بھٹوں کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جاسکے۔ ڈی جی ماحولیات کا کہنا ہے کہ صوبائی دارلحکومت میں سموگ ایک بڑا مسئلہ ہے، اگر تمام بھٹوں کو زگ زیب ٹیکنالوجی پر منتقل کر لیا جائے تو اس مسئلہ سے نپٹا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :