وزیراعلیٰ پنجاب کی اہلیہ نصرت شہباز بھی لندن روانہ ہو گئیں

ہفتہ 21 اپریل 2018 17:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز بھی لندن روانہ ہو گئیں، نصرت شہباز پی آئی اے کی پرواز 757 کے ذریعے لندن روانہ ہوئیں، ان کے دورہ لندن کا مقصد لندن میں زیر علاج اپنی جیٹھانی بیگم کلثوم نواز کی تیمار داری کرنا ہے۔