پی آئی اے ایمپلائز ریفرنڈم میں کامیابی ،پیپلز یونٹی کا جشن

ہفتہ اپریل 17:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) قومی ایئر لائن پی آئی اے ایمپلائز ریفرنڈم میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے والی پیپلز یونٹی کے کارکنوں نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر جشن فتح منایا، جس میں پی آئی اے کی خواتین ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جشن فتح کی خوشی میں قومی ایئر لائنز کے ملازمین نے میوزک کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور پیپلز یونٹی کی حمایت میں نعرے بازی کی، جشن منانے والے ملازمین کا کہنا تھا کہ پیپلز یونٹی کی فتح قومی ایئر لائنز کی نجکاری میں بڑی رکاوٹ کا باعث بنے گی۔

متعلقہ عنوان :