ڈی جی پبلک ریلیشنز پنجاب نے ڈی جی پی آر کے 21 ملازمین کو ملازمتوں سے معطل کر دیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 17:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب نے ڈی جی پی آر کے 21 ملازمین کو ملازمتوں سے معطل کر دیا ہے، ان ملازمین کی معطلی تین روز قبل اپیکا یونٹ کے صدر تصور اور ڈپٹی ڈائریکٹر نور بھٹی کے درمیان ہونے والے تصادم کے باعث عمل میں آئی ہے، معطل ہونے والے ڈی جی پی آر کے ملازمین جن میں واصف حمید، عاطف اسلم، وقاص، مرزا صغیر، محمد ریاض، علی رضا، آصف اقبال اور دیگر شامل ہیں پر کار سرکار میں مداخلت کرنے، غیر قانونی دفاتر کی تالہ بندی کرنے اور غنڈہ گردی کرنے کے الزامات عائد ہیں، اس حوالے سے ڈی جی پی آر کے ذمہ دار آفیسر کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلقات عامہ پنجاب معطل کیے جانے والے ملازمین کے خلاف تحقیقات کر کے ان کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائے گی جبکہ بعض افسران کا کہنا ہے کہ ان ملازمین کی معطلی دونوں فریقین کے درمیان صلح کی راہ ہموار کرنے کے لئے عمل میں لائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :