فیصل آباد،فائرنگ سے ایک بھائی قتل ،دوسرا زخمی

ہفتہ اپریل 17:43

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) گندم چوری کا الزام کیوں لگایا ،چوری کے الزام پرمیبنہ چور نے ساتھیوں کے ہمراہ دو کسان بھائیوں پر فائرنگ کردی جسکی زد میں آکر ایک بھائی قتل دوسرا بھائی شدید زخمی ہو گیاملزمان قتل کی لرزہ خیر واردات کے بعد فرار ہو گئے ‘ پولیس نے چار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ر کارروائی شروع کردی آن لائن کو بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز 418گ ب تاندلیانوالہ کے رہائشی محمد یوسف ولد اللہ یار اور اسکے بھائی لیاقت کی زمین سے گندم چوری ہو گئی جسکے الزام پر اسی علاقہ کے رہائشی وارث ‘شوکت وغیرہ تھا کہ گندم انہوں نے چوری کی ہے جس ملزمان آگ بگولہ ہو گئے ‘اسی رنجش پر انہوںنے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مسلح ہو کر دونوں بھائیوں کو گولیاں مار دیں ‘محمد یوسف الائیڈ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ‘جبکہ لیاقت کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

ملزمان قتل کی لر واردات کے بعد فرار ہو گئے ‘ سٹی تاندلیانوالہ پولیس نے چار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے اورملزمان کی گرفتاری کیلئے جگہ جگہ چھاپہ مار رہی ہی

متعلقہ عنوان :