فیصل آباد، آتشبازی کی فیکٹری میں دھماکہ ‘چھت گرنے سے فیکٹری مزدور معجزانہ طور پر بچ گئے

ہفتہ 21 اپریل 2018 17:43

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء)مکوآنہ میں آتشبازی کی فیکٹری میں دھماکہ ‘چھت گرنے سے فیکٹری مزدور معجزانہ طور پر بچ گئے ‘لوڈر رکشہ جل کر راکھ ‘آتش گیر مادہ جل کر راکھ بن گیا ‘تفصیلات کے مطابق کھرڑیانوالہ روڈ بائی پاس پر اللہ دتہ ولد محمدمنشاء اپنی فیکٹری میں ملازمین کے ہمراہ آتش بازی تیار کررہے تھے کہ لوڈر رکشہ میں آتش گیر مواد لوڈ کرتے ہوئے جھلتی سگریٹ سے آگ لگ گئی جس سے فیکٹری کی چھت زوردار دھماکہ سے زمین بوس ہوگئی