مائی لارڈ !دہشتگردی کو کاری ضرب لگانے والوں کی سکیورٹی بھی چھین لو، مریم نواز

ہفتہ اپریل 17:48

مائی لارڈ !دہشتگردی کو کاری ضرب لگانے والوں کی سکیورٹی بھی چھین لو، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے عدلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مائی لارڈ دہشتگردی کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر انکو کاری ضرب لگانے والوں کی سکیورٹی بھی چھین لو۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز مریم نواز نے عدلیہ کے ججوں کو ٹویٹ میں مخاطب کرتے ہوئے اپنے والد سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس نے دہشتگردی پر کاری ضرب لگائی انکا حق نہیں ہے کہ وہ اب اپنے دفاع کے لئے سکیورٹی رکھ سکیں