قلات اور گردنواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

ہفتہ اپریل 17:52

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) قلات اور گردنواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ،پی ایم ڈی اسلام آباد کے مطابق گزشتہ رات بارہ بجکر تین منٹ پر قلات اور گرد و نواح میںزلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.7 ریکارڈ کی گئی ہیں تاہم زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :