قلات پولیس کی کاروائی، دو اشتہاری ملزما ن گرفتار

ہفتہ 21 اپریل 2018 17:52

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) قلات پولیس کی کاروائی پولیس کو مطلوب مختلف مقدمات میں ملوث دو اشتہاری ملزمان گرفتار مسروقہ موٹر برآمد ایس ایچ او قلات ثناء اللہ مینگل کے مطابق قلات پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ پولیس کو 2010سے مطلوب ملزم خفیہ مقام پر چھپا ہوا ہے جس پر ایس ایس پی دوستین دشتی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی منظور احمد مینگل کی نگرانی میں پولیس نے احمدآباد میں چھاپہ ماکر کرملزم رسول بخش ولد محمد وفا کو گرفتار کر لیا جبکہ پولیس کی دوسری ٹیم نے کلی پندرانی میں چھاپہ مارکر اشتہاری ملزم محمد ہاشم ولد فاضل محمد کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے ایک مسروقہ موٹر بھی برآمد کرلیا ہے قلات پولیس دونوں ملزمان سے مزید تفتیش کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :