26 اپریل کو حیدرآباد میں سیّد مصطفی کمال و اراکین پارلیمنٹ کا عظیم الشان استقبال ہوگا،تسلیم خان

ہفتہ اپریل 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) پاک سرزمین پارٹی ٹائون جی اور تعلقہ سٹی کے تحت علیحدہ علیحدہ جنرل ورکرز اجلاس منعقد کئے گئے اجلاس میں پی او سی ممبر تسلیم خان ، شعیب جعفری، اسرار خانزادہ ، طارق کاظمی ، فہیم آرائیں ، شکیل الدین ، نعمت اللہ قریشی ، شہباز عابدی ، یوسف شیخ، اقبال روفی ، کاشف قریشی نے خطاب کیا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تسلیم خان نے کہا کہ 26 اپریل کو سٹی گیٹ پر سید مصطفی کمال ، انیس قائم خانی و اراکین پارلیمنٹ کا فقیر المثال استقبال کیا جائے گا ، اور انہیں جلوس کی شکل میں کوہ ِ نور چوک لایا جائے گاجہاں سید مصطفی کمال و انیس قائم خانی و اراکین پارلیمنٹ عوام سے خطاب کرینگے اس موقعہ پر جلوس کی گزرگاہوں پر پاکستانی پرچم لہرائے جائیں گے اور استقبالی کیمپ لگائے جائیں گے اس حوالہ سے وطن پرستوں میں جوش و خروش پایا جاتا ہے اور وہ عوام الناس سے ملاقاتیں کرینگے اور انہیں استقبال میں شرکت کو دعوت دینگے سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال میں سید مصطفی کمال کا خطاب اہمیت کا حامل ہوگا ، موجودہ عوامی نمائندوں نے عوام کا استحصال کیا ہے اور انہیں مایوس کیا ہے پاک سرزمین پارٹی عوام کی صحیح ترجمانی کررہی ہے ، کے الیکٹرک کے خلاف کراچی میں موثر آواز اُٹھانے پر انہوں نے قیادت کو خراج تحسین پیش کیا ۔