شاہ زیب آرائیں ایم ایس او میر پور خاص کے نئے ناظم منتخب

ہفتہ 21 اپریل 2018 17:55

میر پور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) مسلم اسٹودنٹس آرگنائزیشن سندھ کے ناظم اطلاعات محمد عادل نے کہا ہے کہ ایم ایس او ضلع میر پور خاص سیشن 2018+19 کی نئی عاملہ کا انتخاب بروز ہفتہ سیٹیلائٹ ٹائون میں ناظم ایم ایس او صوبہ سندھ عنایت اللہ فاروقی اور مرکزی رکن شوریٰ ارشد رشیدی کی زیر صدارت میں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس میں میر پور خاص کے ناظم شاہ زیب آرائیں ، معاون ناظم حافظ غفران ، ناظم عمومی محمد خضر ، ناظم اطلاعات ارشد علی رستمانی ، فنانس سیکریٹری ندیم فاروقی اور ناظم تربیتی امور نذیر علی کو منتخب کیا گیا ہے ۔

عاملہ تشکیل دئیے جانے کے بعد ناظم ایم ایس او صوبہ سندھ نے تمام منتخب ذمہ داران سے حلف لیا ۔ اس موقع پر ناظم سندھ عنایت اللہ فاروقی اور ایم ایس او کے مرکزی رکن شوریٰ حافظ ارشد رشیدی نے ذمہ داران و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس او غلبہ اسلام و استحکام پاکستان کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ، ہم اس مشن کی تکمیل کے لیے اپنا تن من قربان کردیں گے ۔

متعلقہ عنوان :