نگران وزیراعظم کا نام میں اورخورشید شاہ فائنل کریں گے،وزیراعظم

الیکشن اپنےمقررہ وقت پرہوںگے،انتخابات میں مسلم لیگ ن ہی کامیابی حاصل کریگی۔لندن میں میڈیا سے گفتگو

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ اپریل 18:04

نگران وزیراعظم کا نام میں اورخورشید شاہ فائنل کریں گے،وزیراعظم
لندن(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اپریل 2018ء) : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کا نام میں اور خورشید شاہ فائنل کریں گے، الیکشن اپنے مقررہ وقت پرہوں گے،،انتخابات میں مسلم لیگ ن ہی کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پرہوں گے۔۔انتخابات میں مسلم لیگ ن ہی کامیابی حاصل کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ نگران وزیراعظم کانام میں اور خورشید شاہ فائنل کریں گے۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کی زیرصدارت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،، اسحاق ڈار سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کا لندن میں حسن نواز کے دفتر میں غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان قائد ن لیگ نوازشریف سے نگراں سیٹ اپ پربات چیت کی گئی۔اجلاس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی حسن نواز کے دفتر سے روانہ ہوگئے ہیں۔ حسن نواز نے بتایا کہ ووٹ کو عزت دو،یہی میاں صاحب کا نعرہ ہے۔