2018کے عام انتخابات کے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سجاول کی زیر صدارت اجلاس

ہفتہ اپریل 18:16

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) محکمہ اطلاعات سجاول کے اعلامیہ کے مطابق جنرل الیکشن 2018 میں پولنگ اسٹیشنز میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر سجاول غضنفرعلی قادری کی صدارت میں کانفرنس ہال میں اجلاس منعقد ہوا، ڈی سی سجاول نے محکمہ تعلیم اور محکمہ ایجوکیشن ورکس کے افسران کو ہدایات جاری کیں کی ضلع کے تین سو ستائیس اسکولوں سمیت ھرپولنگ اسٹیشن پر بنیادی سہولیات بجلی،، پانی ، واش روم اور چاردیواری سمیت دیگرتمام سہولیات ایک ماہ میں مہیاکی جائیں ،انہوں نے کہاکہ تمام محکموں کے افسران اپنی ذمہ داری کو ایمانداری سے ادا کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے ،اور ان سے کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائیگی،انہوں نے کہاکہ انتظامیہ ضلع کی بہتری کے لئیضروری اقدامات اٹھاتی رہے گی،انہوں نے 26 اپریل سے شروع ہونے والی پرزائیڈنگ افسران کی ٹریننگ کے متعلق تمام اسسٹنٹ کمشنرس کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ وہ ٹریننگ سینٹرس کا دورہ کرکے حاضری کو سو فیصد یقینی بنائیں، الیکشن کے حوالے سے ہر محکمہ سے ایک فوکل پرسن لیکر الیکشن سیل قائم کیاجائیگا، اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفیسر، ہائی ویز ایکسین، ایجوکیشن ورکس اور دیگرمحکموں کے افسران موجود تھے۔