کوہاٹ ،عام انتخابات 2018کے انتخابی عملہ کے لئے تربیتی پروگرام کا آغازکل سے ہوگا ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

ہفتہ 21 اپریل 2018 18:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوہاٹ حبیب الرحمن خٹک نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر پورے ملک کی طرح کوہاٹ اور ملحقہ قبائیلی علاقہ ایف آر کوہاٹ کے عام انتخابات 2018ء کے انتخابی عملہ کے لئے تربیتی پروگرام کا آغاز23اپریل سے ہوگاجو4مئی تک جاری رہے گا۔ پروگرام کے مطابق پہلے مرحلے میںاسسٹنٹ پریذائڈنگ آفیسرز اور اسسٹنٹ پولنگ آفیسرز کو تربیت دی جائے گی جس کے لئے تحصیل کوہاٹ اور تحصیل لاچی میں 4الگ الگ تربیتی مراکز قائم کردئیے گئے ہیں۔

کوہاٹ میںمردوںکو گورنمنٹ ہائی سکول نمبر۔2کوہاٹ اورخواتین کو گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کوہاٹ جبکہ تحصیل لاچی میں مردوں کوگورنمنٹ بوائزہائیر سیکنڈری سکول لاچی اور خواتین کو گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول لاچی میں تربیت دینے کا انتظام کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ مراکز میں23اپریل تا4مئی2018ء اسسٹنٹ پریذائڈنگ افسران کو دن 9تا12بجے جبکہ پولنگ افسران کو سہ پہر2تا5بجے تربیت دی جائے گی ۔

اس کے بعد اگلے مرحلے میںپریذائڈنگ افسران اور سینئر اسسٹنٹ پریذائڈنگ افسران کو تربیت دی جائے گی۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نے تمام انتخابی عملے کو تاکید کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور جگہ پر تربیت میں اپنی شرکت یقینی بنائیں تاکہ وہ بہتر اور سہل انداز میں عام انتخابات میں اپنے فرائض انجام دے سکیں۔دریں اثناء ریجنل الیکشن کمشنر کوہاٹ محمد طارق محسود نے عوام سے کہا ہے کہ اگرا نہیںاپنے ووٹ کے اندراج یا منتقلی میں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ براہ راست ان سے فون نمبر0922860152 پر رابطہ کریں۔