شفاف اور پر امن انتخابات ہی جمہوریت کا حسن ہیں،ساجدہ وسیم ملک

ہفتہ اپریل 18:25

لاہور۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) مسلم لیگ(ن) خواتین یوتھ ونگ کی جنرل سیکرٹری ساجدہ وسیم ملک نے کہا ہے کہ شفاف اور پر امن انتخابات ہی جمہوریت کا حسن ہیں۔۔الیکشن اپنی مقرر مدت پر ہر صورت میں ہونے چاہیے تاکہ میں جمہوریت کا تسلسل قائم رہے اور ترقی کی گاڑی کا سفر روکنے نہ پائے۔جو لوگ الیکشن میں رکاوٹ کھڑی کرینگے وہ آمریت کے حامی ہونگے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جمہوری دور حکومت میں ملک نے سب سے زیادہ ترقی کی ہے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن)نے پانچ سالوں میں حقیقی معنوں میں ملک کو مضبوط کیا ہے ۔ہماری پارٹی نے نعرے بازی کی سیاست نہیں بلکہ عوامی مسائل کو حل کیا ۔انہوں نے مزید کہا باشعور عوام نے ہمیشہ خدمت کرنے والوں کوآنکھوں پر بیٹھایا ہے، نام نہاد تبدیلی کے دعویداروں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں، عوام منفی سیاست کرنے والوں کو آئندہ الیکشن میں مسترد کردیں گے پنجاب کی ترقی سب کے سامنے ہے، ترقی اورمیگا پراجیکٹس پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پہچان بن چکے ہیں۔ معیار اور شفافیت کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل مسلم لیگ (ن) کا انداز ہے۔ پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں کی یکساں ترقی کے وژن پر عمل پیر اہیں۔