پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون، 90لیٹرشراب ‘4پسٹل برآمد ‘8ملزمان گرفتار

ہفتہ 21 اپریل 2018 18:25

ساہیوال۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کا کریک ڈائون 90لیٹرشراب ‘4پسٹل برآمد ‘8ملزمان گرفتار ‘پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور آبپارہ مارکیٹ میں محمد عباس سے 20لیٹرشراب معہ چالو بھٹی ‘ 120/9-Lمیں پرویز سی26لیٹرشراب‘ 7/14-L میں غلام مصطفی سی25لیٹر‘اقبال نگر میں شیر خان سی23لیٹرشراب‘ عارفوالہ روڈ پر محمد شان سے پسٹل ‘پاسکو دفترایل بی ڈی سی کے قریب ارشد اور محمد گل سے 2پسٹل 30بور اور99/6-Rمیں علی شیر سے پسٹل30بور برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :