یوم ارض کے موقع پر عوامی شعور و آگاہی کیلئے ریسکیو 1122کی آگاہی واک

ہفتہ 21 اپریل 2018 18:29

ملتان۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 ملتان کے زیراہتمام یوم ارض کے موقع پر عوامی شعور و آگاہی کیلئے ریسکیواسٹیشن کلمہ چوک سے ملتان آرٹس کونسل تک آگاہی واک کا انعقاد کیا۔آگاہی واک کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ نے کی، ان کے ہمراہ ڈاکٹر امجد خان چانڈیو اے۔

ایم۔ایس نشترہسپتال ملتان آگاہی واک میںپی۔ڈی۔ایم۔اے ناصرسلطان،پنجند لائنز کلب کے صدر شیخ ثاقب رحیم ،گرلز گائیڈایسوسی ایشن کی دُرشہوار،بوائزاسکاٹ،سوشل سوسائٹی،ریسکیو رضاکار اور ریسکیورز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔جس کی صدارت ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ نے کی۔شرکاء نے ماحول میں آلودگی کی کمی کی اپیل،زیادہ سے زیادہ شجرکاری کیے جانے اور وسائل کے محفوظ استعمال سے متعلق بینرز،چارٹ،پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

ڈسڑکٹ انچارج ڈاکٹر کلیم اللہ نے شرکاء سے بات کرتے ہوئے کہاکہ زمین مختلف مسائل کا شکار ہو رہی ہے۔ ماحولیاتی آلودگی بڑھ رہی ہے۔درجہ حرارت میں اضافہ،پانی کا بحران اور اوزون کی تباہی وغیرہ جیسے مسائل شامل ہیں۔ڈاکٹرکلیم اللہ نے کہاکہ زمین میں پیدا ہونے والی تمام تبدیلیاں انسان کی پیدا کردہ ہیں،زرعی زمین کم ہورہی ہے،آبادی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، پاورپلانٹس میں اضافہ کی وجہ سے فرنس آئل کا استعمال بڑھ رہاہے اورجوکہ آلودگی میں اضافہ کی ایک بڑی وجہ ہے۔

ہمیں بجلی کے استعمال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ عالمی یوم ارض کے موقع پر ہمیں یہ بات ذہین نشین کرلینی چاہیے کہ موجودہ نسل اپنے حصے کے قدرتی وسائل استعمال کریںاور باقی ماندہ آنے والے نسلوں کے لیے محفوظ رکھے۔درخت دھرتی کا حسن ہیں اور جہاں ماحول کی آلودگی میں کمی کرتے ہیں وہاں گلوبل وارمنگ میں کمی میں بھی مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔

اس لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنی چاہیے۔واک کے دیگر شرکاء میں ایمرجنسی آفیسرانجینئر احمدکمال‘ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرمحمد امتیاز‘اسٹیشن کوارڈنیٹر سینٹرل اسٹیشن سے نعیم عمران ارشاد،کلمہ چوک سے محمد امجد ،بہاولپوربائی پاس سے عثمان رفیق ،میڈیا کوارڈنیٹر عبدالجبار بھٹی ،اسسٹنٹ میڈیا کوارڈنیٹر سید قیصر عباس اوردیگرشامل تھے۔