کراچی میں 17سال قبل قائم ہونے والی نیو سبزی منڈی تاحال بنیادی سہولیات سے محروم،تاجروں کا احتجاج

ہفتہ 21 اپریل 2018 18:29

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) کراچی میں 17سال قبل قائم ہونے والی نیو سبزی منڈی اب تک بنیادی سہولیات سے محروم ہے،سبزی منڈی کے تاجروں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا،تفصیلات کے مطابق نیو سبزی منڈی کے تاجروں کا جو منڈی کے قائم ہونے سے اب تک بنیادی سہولیات سے محروم اور منتظر ہیں،سبزی منڈی کے تاجروں کا کہنا تھا کہ منڈی سے لاکھوں روپے ٹیکس وصول کیا جاتا ہے لیکن منڈی پر خرچ نہیں کیا جاتا جس کے باعث کاروبار تباہ اور منڈی جنگلات کا منظر پیش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے بھی کوئی وعدہ پورا نہیں کیا گیا،ایشیا کی سب سے بڑی سبزی منڈی بنیادی سہولیات سے محروم ہے اگر مطالبات نہ مانے گئے تو منڈی مکمل طور پر بند کردیں گے۔منڈی کی ناروا حالت کے باعث کاروبار میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ باہر سے آنے والے تاجر بھی منڈی کی حالت دیکھ کر کام کرنے سے انکار کر دیتے ہیں۔مظاہرین نے حکومت سندھ اور منڈی کی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کے بنیادی حقوق فراہم کئے جائے حقوق فراہم نہ کئے جانے پر تاجروں کی جانب سے احتجاجا کام بند کر دیا جائے گا۔