نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ اور تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے عہدیداران و کارکنان کی مزارِ اقبالؒ پر حاضری

ہفتہ 21 اپریل 2018 18:29

لاہور۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) شاعر مشرق‘ حکیم الامت‘ مفکر پاکستان حضرت علامہ محمد اقبالؒ کی80ویں برسی کے موقع پر نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ اور تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے عہدیداران و کارکنان نے سابق چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت و چیئرمین تحریک پاکستان ورکز ٹرسٹ چیف جسٹس(ر) میاں محبوب احمد کی قیادت میں مزارِ اقبالؒ پر حاضری دی ۔

مزار پر پھول چڑھائے اورعلامہ محمد اقبالؒ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرعلامہ محمد اقبالؒ کے پوتے منیب اقبال ایڈووکیٹ، تحریک پاکستان کے کارکن میاں ابراہیم طاہر، انعام الرحمن گیلانی، محمد فیاض، انجینئر محمد طفیل ملک، منظور حسین خان، ڈاکٹر یعقوب ضیاء، ایاز احمد پراچہ، سردار آفتاب چودھری ور نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشیدسمیت حکیم الامت سے اظہار عقیدت کیلئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعدادموجود تھی۔

علامہ مقصود احمد کیانی نے علامہ محمد اقبالؒ کی روح کے ایصال ثواب اور بلندئ درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور ملکی تعمیر وترقی کیلئے خصوصی دعا کی، سرور حسین نقشبندی نے خوبصورت اندازمیں کلام اقبالؒ پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :