سپریم کورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو معطل کردیا‘سینئر ترین پروفیسر کو وی سی لگانے کا حکم

عدالتی فیصلے کے بعد ڈاکٹرذکریا ذاکر نے اپنا استعفیٰ سپریم کورٹ میں پیش کردیا کس حیثیت میں یونیورسٹی کی 80کنال اراضی حکومت کو دی‘ آپ ہوتے کون ہیں یونیورسٹی کی اراضی حکومت کودینے والی ‘ لوگوں کو لگایا ہی اس لیے جاتاہے کہ حکومت کے سامنے سر تسلیم خم کریں‘ ثابت ہوگیا کہ حکومت مطالبات منوانے کیلئے مستقل وی سی نہیں لگاتی‘اڑھائی سال سے مستقل وائس چانسلر کیوں تعینات نہیں کیا گیا، آگاہ کیا جائے کہ تاخیر کا ذمہ دار کون ہی چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے دوران سماعت ریمارکس

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:10

سپریم کورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو معطل کردیا‘سینئر ترین ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2018ء) سپریم کورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو معطل کرتے ہوئے سینئر ترین پروفیسر کو وی سی لگانے کا حکم دیدیا، عدالتی فیصلے کے بعد ڈاکٹرذکریا ذاکر نے اپنا استعفیٰ سپریم کورٹ میں پیش کردیا جبکہ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ہیں کہ کس حیثیت میں یونیورسٹی کی 80کنال اراضی حکومت کو دی‘ آپ ہوتے کون ہیں یونیورسٹی کی اراضی حکومت کودینے والی ‘ لوگوں کو لگایا ہی اس لیے جاتاہے کہ حکومت کے سامنے سر تسلیم خم کریں‘ ثابت ہوگیا کہ حکومت مطالبات منوانے کیلئے مستقل وی سی نہیں لگاتی‘اڑھائی سال سے مستقل وائس چانسلر کیوں تعینات نہیں کیا گیا، آگاہ کیا جائے کہ تاخیر کا ذمہ دار کون ہی ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پنجاب یونیورسٹی کی زمین اورنج لائن ٹرین منصوبے کو دینے کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی ، اس موقع پر عدالت کو بتایا گیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے گرڈ اسٹیشن اور اورنج لائن منصوبے کیلئے حکومت کو 80 کنال اراضی دی ہے جس پر چیف جسٹس نے پنجاب یونیورسٹی کی اراضی پر حکومت کو گرڈ اسٹیشن دینے پر از خود نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر ذاکر زکریا کو معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے یونیورسٹی کے سینئر ترین پروفیسر کو وائس چانسلر لگانے کا حکم دیا اور وی سی کی تعیناتی کیلئے نئی سرچ کمیٹی کی بھی ہدایت کی، سپریم کورٹ کا حکم آنے کے بعد وی سی پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ذاکر زکریا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کس حیثیت میں یونیورسٹی کی اسی کنال اراضی حکومت کو دی، آپ ہوتے کون ہیں یونیورسٹی کی اراضی حکومت کودینے والی لوگوں کو لگایا ہی اس لیے جاتاہے کہ حکومت کے سامنے سر تسلیم خم کریں، ثابت ہوگیا کہ حکومت اپنے مطالبات منوانے کیلئے مستقل وی سی نہیں لگاتی، ڈھائی سال سے مستقل وائس چانسلر کیوں تعینات نہیں کیا گیا، آگاہ کیا جائے کہ تاخیر کا ذمہ دار کون ہی ۔