چیف جسٹس کاشہبازشریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ کی بیرون ملک تعیناتی کا نوٹس ‘‘توقیر شاہ آئندہ سماعت پر طلب

چیف جسٹس کاسیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو آئندہ سماعت پر توقیر شاہ کی بطور ممبر ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن تعیناتی کا ریکارڈ جمع کرانے کا حکم خواجہ سلمان صاحب نوٹس لینے پر آپ کا رنگ کیوں اڑ گیا‘ہمیں کہتے ہیں ہم مداخلت کر رہے ہیں دیکھتے ہیں اس تقرری کا طریقہ کار کتنا شفاف ہے‘سوئٹزرلینڈ وہی ملک ہے نا جہاں لوگ اپنا پیسہ اکٹھا کرتے ہیں‘چیف جسٹس کے ریمارکس

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:10

چیف جسٹس کاشہبازشریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ کی بیرون ملک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2018ء) چیف جسٹس نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ کی بیرون ملک تعیناتی کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے تعیناتی کا نوٹس لیتے ہوئے توقیر شاہ کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو آئندہ سماعت پر توقیر شاہ کی بطور ممبر ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن تعیناتی کا ریکارڈ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے خواجہ سلمان رفیق سے مکالمہ کیا کہ خواجہ سلمان صاحب نوٹس لینے پر آپ کا رنگ کیوں اڑ گیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں کہتے ہیں ہم مداخلت کر رہے ہیں دیکھتے ہیں اس تقرری کا طریقہ کار کتنا شفاف ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری پنجاب سے استفسار کیا کہ ویسے یہ بتائیں جنیوا کہاں پر ہے۔ اس پر چیف سیکریٹری نے کہا کہ جنیوا سوئٹزرلینڈ میں ہے اور اچھا ملک ہے۔

جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ سوئٹزرلینڈ وہی ملک ہے نا جہاں لوگ اپنا پیسہ اکٹھا کرتے ہیں۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ جی آپ بالکل درست کہہ رہے ہیں اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ تو بلائیں پھر ڈاکٹر توقیر شاہ کو انہوں نے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے بڑے مزے لوٹے ہیں۔چیف جسٹس نے سوال کیا کہ موجودہ پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعلیٰ کون ہی اس پر چیف سیکریٹری نے جواب دیا کہ امداد بوسال وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری اور بہت شریف النفس ہیں۔