Live Updates

گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے کارکنوں اور کسانوں کی پاک فوج اور عدلیہ کے حق میں ریلی ‘ شدید نعرے بازی

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:10

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2018ء) گوجرانوالہ میں پاک فوج اور عدلیہ کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور کسانوں نے پاک فوج اور عدلیہ کیحق میں ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکا نے عدلیہ اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

(جاری ہے)

اس ریلی کا انعقاد گوجرانوالہ کے علاقہ گھکڑ منڈی سے عزیز کراس فلائی اوور تک کیا گیا۔اس ریلی میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سمیت سیکنڑوں افراد نے شرکت کی۔ شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز بھی اٴْٹھا رکھے تھے جن پر عدلیہ اور پاک فوج کے حق میں نعرے تحریر تھے۔ ریلی کا مقصد پاک فوج اور عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات