حکومت پورے آزاد کشمیر میں بلا تحصیص تعمیر و ترقی کے منصوبے شروع کر رکھے ہیں‘ضلع باغ میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس

‘ڈسٹرکٹ ہسپتال ‘سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے منصوبے وزیراعظم انفراسٹریکچر کمیونٹی پروگرام کے تحت آزاد کشمیر کے 29حلقوں میں مساوی فنڈز کی تقسیم ہو رہی ہے آزاد کشمیر کے قائمقام وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری طارق فاروق کی بات چیت

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:11

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2018ء) آزاد کشمیر کے قائمقام وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ حکومت پورے آزاد کشمیر میں بلا تحصیص تعمیر و ترقی کے منصوبے شروع کر رکھے ہیں ۔ضلع باغ میں بھی ڈسٹرکٹ کمپلکس ،ڈسٹرکٹ ہسپتال ،سٹی ڈوپلپمنٹ پراجیکٹس کے منصوبے ۔وزیراعظم انفراسٹریکچر کمیونٹی پروگرام کے تحت آزاد کشمیر کے 29حلقوں میں مساوی فنڈز کی تقسیم ،تمام حلقہ میں دس،دس کلومیٹر پختہ سٹرکیں ،ویمن یونیورسٹی باغ کی زمین اور دیگر تمام میگا منصوبے شروع کیئے جائیں گے ۔

آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آزاد کشمیر کا ترقیاتی بجٹ 10ارب سے بڑھا کر 23ارب ہوا اور تمام فنڈز حکومت پاکستان نے آزاد کشمیر کو ریلیز کیے کسی قسم کا کوئی آکٹ نہیں لگایا ۔

(جاری ہے)

ضلع باغ میں کارپڈور منصوبے کے تحت ٹورازم کا منصوبہ ،مظفرآباد،چکار،سدھن گلی ،نیزہ پیر ،لس ڈنہ ،تولی پیر ،بنجوسہ کی تعمیر سے اس سیکٹر کی عوام کو بہتر سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں گے ۔

NTSکے نفاذ کے آزاد کشمیر کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملے گے ۔پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھی لوگوں کو تعیناتیاں ہوئی ہیں ۔موجودہ دور کے سنہری کارنامے میں مالی سال 2018-19کا بجٹ ہماری حکومت کا تیاری کے آخری مراحل میں ہے یہ بجٹ تاریخی بجٹ ہو گا ۔جس میں عوام کو سہولیات زندگی کرنے کے لیے میگا منصوبے رکھے جا رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ باغ کے دوران گزشتہ روز پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہائوس میں ضلع باغ کے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان ،وزیر اطلاعات و سیاحت راجہ مشتاق منہاس ،باغ کی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر باغ سردار محمد وحید خان ،سپرٹینڈنٹ پولیس باغ جمیل احمد جمیل ۔میونسپل کورپوریشن باغ کے ایڈمنسٹریٹر ملک آفتاب اعوان ،ضلع کونسل باغ کے ایڈمنسٹریٹر راجہ سعید انقلابی ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور کارکونان مسلم لیگ (ن) بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

قائمقام وزیر اعظم نے صحافیوں کے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت آزاد کشمیر کو ترقی کے ایک نئے دورمیں داخل کرنے کے لیے اقدامات اُٹھا رہی ہے ۔آزاد کشمیر میں ٹورازم اور ہائیڈرل کے شعبہ میں ترقی کے وسیع مواقع میسرہیں ہم اس سیکٹر پر ترقی کرنے کے لئے آمدہ بجٹ میں فنڈز مختص کر رہے ہیں جس سے پورے آزاد کشمیر میں کام ہو گا ۔ضلع باغ میں سدھن گلی ،نیزہ پیر ،لس ڈنہ اور دھیرکوٹ ،نیلہ بٹ میں سیاحت کی ترقی کے لئے مذیدریسٹ ہائوس اور ٹوریسٹ ریزاسیٹ قائم کریں گے ۔

انہوں نے صحافیوں کی جانب سے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ باغ میں پریس کلب کے لئے زمین اور پریس کلب کی عمارت کی تعمیر کے لئے بجٹ مالی سال 2018-19میں فنڈز مختص کر رہے ہیں جو ایک سال کے اندر اندر پریس کلب کی عمارت تعمیر کر کے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو فنی تعلیم دینے کے لئے ٹیکنیکل کالج قائم کریں گے یہ کالج حکومت کے تعاون سے دو کالجزآزاد کشمیر میں قائم کریں گے ایک نارتھ میں ہو گا اور ایک سائوتھ میں ہو گا ۔

جس سے آزاد کشمیر کے طلبا ء کو فنی تعلیم دی جائے گی ۔جس سے انہیں اندرون ملک اور بیرون ملک روزگار کے مواقع میسر ہوں گے ۔آزاد کشمیر میں مظفرآباد میں کینسر ہسپتا ل بھی بنایا جا رہا ہے ۔جس کی منظوری وزیر اعظم پاکستان نے دی ہے ۔قائمقام وزیر اعظم آزاد کشمیر نے تعلیمی پیکج کے تحت اپ گریڈ ہونے والے اداروں کے حوالہ سے صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ایک ٹیچر کی آسامی دیکر تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کر کے بچوں کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے اور بچوں کے ساتھ مذاق کیا تھا ہم نے اب سارے تعلیمی اداروں کو ضروری سٹاف ،عمارتیں اور بجٹ مہیا کیا ہے اور جو تعلیمی ادارے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ابھی تک نہ بن سکے اگر ادارہ ختم ہو رہا ہے تو ہم نے حکومت پاکستان کو تحریک کی ہے کہ وہ فنڈز حکومت آزاد کشمیر کو دیے جائیں تا کہ ہم اپنی ADPسے ان اداروں کی عمارتیں بنا سکیں اور اگلے بجٹ میں آزاد کشمیر میں تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی نہ ہو ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے سابقہ حکومتوں کے جاریہ منصوبوں کو بھی فنڈز دیکر ان کو مکمل کروایہ تا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر ہو سکیں ۔ہسپتال کے اندر ڈسٹرکٹ سطح پر ایمرجنسی فری کی ہے اور تمام ضروری ادویات اور ٹیسٹ عوام کی ان ہسپتالوں میں مفت مہیا ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دوہرا ٹیکس ہر گز کسی بھی ادارے کو نہیں لینے دیا جائے گا ۔

اس کیلئے حکومت نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہوئی ہے ۔جس کی سفارشات جلد حکومت کو پیش ہو ں گی ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج آئے روز LOCپر آباد سول آبادی پر فائرنگ کر کے نہتے لوگوں زخمی اور شہید کیا جا رہا ہے ۔اور املاک کو بھی نقصان پہنچایا جا رہا ہے ۔وزیر اعظم پاکستان نے LOCکے لوگوں کے لئے ایک پیکج کا اعلان کیا ہے ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے تحریک آزاد ی کشمیر کو اپنی حکومت کی اولیں ترجیع میں رکھا ہے جس کے لئے وہ اس وقت برطانیہ میں دورہ پر ہیں ۔