حکومت آزاد کشمیر اور نعیم بٹ شہید ایکشن کمیٹی میں مذاکرات ناکام

حالات سنگین ، ہڑتالیو ں نے بھوک ہڑتال شروع کر دی

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:11

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2018ء) حکومت آزاد کشمیر اور نعیم بٹ شہید ایکشن کمیٹی میں مذاکرات ناکام حالات سنگین ، ہڑتالیو ں نے بھوک ہڑتال شروع کر دی ۔ قائم مقام وزیر اعظم آزاد کشمیر چو ہدری طارق فاروق کی ہدایت پر وزیر حکومت ڈاکٹر نجیب نقی کے نعیم بٹ شہید کمیٹی سے رات گئے مذاکرات ہو ئے جو ناکام ہو گئے ۔ ایکشن کمیٹی نے یک نکاتی ایجنڈارکھا کہ ڈپٹی کمشنر طاہر ممتاز اور ایس ایس پی یاسین بیگ کو عہدو ں سے بر طرف کیا جا ئے ۔

نجیب نقی کی معاونت سا بق وزیر طا ہر انور اور جاوید شریف کر رہے تھے ۔ حکومت کی طر ف سے اس مطالبہ سے عمل درآمد کے لیے دو ہفتے کی مہلت مانگی گئی جس کے باعث مذاکرات ناکام ہو گئے ۔ مذکرات کی ناکامی کے بعد ہفتہ کے روز سے دھرنے والو ں نے بھوک ہڑتال شروع کر دی اور ساتھ ہی مطالبات میں اضافہ کر تے ہو ئے جو ڈیشل کمشن کی رپو رٹ فور ی منظر عام پر لانے کا مطالبہ بھی کر دیا ۔

(جاری ہے)

راولاکوٹ کے لوگوں کی غیر ت آخر جاگ گئی برستی بارش کے باوجود ہفتہ کے روزتیسرے روزبھی کمشنر آفس کا گھیرائوجاری رہادوسری رات بھر شدید بارش میں بھی دھرنا جاری رہا ڈپٹی کمشنر راجہ طاہر ممتاز عوام کے ڈر کی وجہ سے دوسرے دن بھی دفتر نہیں آئے سرکاری مقدمات کی پیشیاں نہ ہو سکیں سائلین خوار سرکاری رہائش گاہ بیٹھ کر دوست صحافیوں سے معلومات لیتے رہے آزاد کشمیر حکومت نے سیز فائر لائن کی طرف پر امن مارچ پر فائرنگ کروانے والے ڈپٹی کمشنر پونچھ راجہ طاہر ممتاز اور ایس ایس پی یاسین بیگ کو معطل کرنے سے انکار کر دیا ۔

ڈپٹی کمشنر کو ترقی دے دی گئی۔حالات کشیدہ ، راولاکوٹ میں قائم جسٹس فار نعیم بٹ کمیٹی کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن تین روزقبل ختم ہو گئی تھی جمعرات کو کمشنر آفس کا گھیراو شروع کیا گیا انتظامیہ اور ایکشن کمیٹی میں مذاکرات ناکام ۔تین ہفتے قبل سیز فائر لائن پر دو ملکوں کی گولہ باری اور فائرنگ کے خلاف پر امن مارچ جس میں پولیس فائرنگ سے جے کے ایل ایف راولاکوٹ کا کارکن شہید ہو گیا تھا نعیم بٹ کے ورثاء اور لبریشن فرنٹ انجمن تاجران نیشنل عوامی پارٹی ،این ایس ایف جماعت اسلامی ، مسلم لیگ ن اور دیگر مکاتب فکر نے اس قتل کا زمہ دار ڈپٹی کمشنر پونچھ اور ایس ایس پی کو قرارد یا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ ان دونوں کومعطل کر کہ جوڈیشل انکوائری کی جائے جوڈیشل انکوائری کا آغاز تو ہوا لیکن دونوں آفیسران کو معطل نہیں کیا گیا الٹا ڈپٹی کمشنر کو ترقی دی گئی چند روز قبل بھی احتجاجی مظاہرہ کر کہ اٹھارہ اپریل کی ڈیڈ لائن دی گئی جس پر عمل نہ ہوا کمشنر پونچھ عبدالحمید مغل اور ایکشن کمیٹی کے مذاکرات گزشتہ روز اس وقت ناکام ہو گئے جب کمشنر نے دونوں آفیسران کی معطلی کا مطالبہ ماننے معذوری کا اظہار کر دیا جس کے بعد حالات ایک بار پھر سنگین ہو گئے آج ہفتہ کو راولاکوٹ جسٹس فار نعیم بٹ کمیٹی کی اپیل پر تیسرے دن پھر احتجاج ہوا جس کی قیادت جے کے ایل ایف کی سپریم کونسل کے ممبر جاوید حنیف ، نیشنل عوامی پارٹی کے صدر لیاقت حیات راولاکوٹ انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر وسیم خورشید مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری خواجہ عمران اشرف ،جماعت اسلامی کے مقامی امیر عبدالقیوم افسر اور دیگر مقررین نے احتجاجی دھرنے سے خطاب کیا اس مو قع پر جے کے ایل ایف کی سپریم کونسل کے ممبر جاوید حنیف نے اعلان کیا کہ تین روز بعد سے جے کے ایل ایف مقبو ضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں مظاہرے کر کے حکومت آزاد کشمیر کے اس اقدام کو نا صر ف بے نقاب کر ے گی بلکہ اس کشمیر میں قابض قوتو ں کے خلا ف ہتھیار اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا جا ئے گا JKLF(صغیر ) کے رہنماوں عبدلحمید خان ،توقیر خان ،عامر ،ممتاز خان ،صدام حیات، محاسبہ کمیٹی راولاکوٹ کے چئیر مین سید حسین شان اور انجمن طلبہ اسلام آزاد کشمیر کے ناظم منیر احمد قادری نے بھی ہڑتالی کیمپ کا دورا کر کے مظاہرین سے اظہارِ یکجہتی کر کے ان کے مطالبات کو جائز قرار دیتے فوری عمل درآمد کا مطالبہ کیا تمام مکاتب فکر نے کمشنر پونچھ کے دفتر کا گھیراو کیا جو آخری اطلاع کے مطابق جاری ہے بڑی تعداد میں پولیس منگوا لی گئی تھی انتظامیہ نے سختی سے احتجاج کو روکنے کا فیصلہ کیا تھادوسری طرف جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے ضلعی صدر ابراہیم خان ،ایڈووکیٹ انور اقبال ، نیپ کے سنئیر نائب صدر اظہر کاشر ،راولاکوٹ ،انجمن تاجران کے سنئیر نائب صدر عمر نزیر کشمیری نے اخبارات کو جاری بیان میں کہا کہ ہم کسی صورت ان آفیسران کو یہاں اب مزید برداشت نہیں کریں گے ان آفیسران کی موجودگی میں ہونے والی انکوائری میں بھی جانبداری برتی گئی چند روز بعد رپورٹ سامنے آنے ہم جائزہ لے کر فیصلہ کن اقدام اٹھائیں گے جے کے ایل ایف نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر سے اتنا گوارہ نہ ہو سکا کہ ایک معصوم شہید کے گھر آکر تعزیت تک کر سکیں اور سرکاری خزانے سے لاکھوں روپے لیکر لاو لشکر سمیت مودی کے خلاف احتجاج کا بہانہ بنا کر یورپ چلے گئے مودی کے خلا ف مقبوضہ کشمیر میں یاسین ملک مزاحمت بنا ہو ا ہے اور دنیا بھر میں لبریشن فرنٹ مودی اور بھارتی سرکار کو بے نقاب کر رہی ہے فاروق حیدر اپنی حکومت بچانے یہ ناٹک رچا رہے ہیں لیکن اب انھیں شکست اور اقتدار سے رخصتی سے کوئی نہیں بچا سکتا کیونکہ وہ انصاف کرنے کی بجائے قاتل ڈپٹی کمشنر اور ایس پی کو تحفظ دے رہے ہیں ۔