لیڈر شپ کو مقام دلوانے کیلئے ووٹر کوعزت دینے کی مہم کاآغاز وقت کاتقاضاہے،

جب تک ووٹر باعزت نہیں قیادت کو مقام نہیں مل سکتا، پاکستان سمیت آزادکشمیر بھر میں ووٹر کی عزت نفس کیلئے 2018کی سب سے بڑی مہم ہوگی وائس چیئرمین عوامی رابطہ بورڈ مسلم لیگ ن مظفرآباد ڈویژن عبدالرشید ڈار کی بات چیت

ہفتہ اپریل 19:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) وائس چیئرمین عوامی رابطہ بورڈ مسلم لیگ ن مظفرآباد ڈویژن عبدالرشید ڈار نے کہاہے کہ لیڈر شپ کو مقام دلوانے کیلئے ووٹر کوعزت دینے کی مہم کاآغاز وقت کاتقاضاہے،جب تک ووٹر باعزت نہیں قیادت کو مقام نہیں مل سکتا، پاکستان سمیت آزادکشمیر بھر میں ووٹر کی عزت نفس کیلئے 2018کی سب سے بڑی مہم ہوگی ،جب تک ووٹر باعزت نہیں لیڈر شپ اپنا مقام برقرار نہیں رکھ سکتی ۔

ووٹرکی عزت سے لیڈر کامستقبل روشن ہوتاہے۔جلد آزادکشمیر میں ’’ووٹر کوعزت دو ‘‘کے عنوان سے رابطہ مہم شروع کرینگے ۔ووٹر کو عزت دو کی رابطہ مہم سے قیادت اور ووٹر دونوں کامستقبل روشن ،اور حالات کے خطرات سے محفوظ ہوگا ، سپیکر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر نے ووٹر کوعزت دینے کی روایت ڈال کر سیاست میں انقلاب برپاکیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار وائس چیئرمین عوامی رابطہ بورڈ مسلم لیگ ن مظفرآباد ڈویژن عبدالرشید ڈار نے گزشتہ روززرائع ابلاغ کے نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ 70 سال کی تاریخ یہ بتارہی ہے کہ پاکستان وآزادکشمیر میں ووٹر کوعزت نہ دینے کی وجہ سے سیاسی قیادتوں میں مضبوطی نہیں رہی ، سیاسی جماعتیں آناً فاناً اپنے معیار سے گر گئیں،انہوں نے کہاکہ جب ووٹر کو عزت نہ دی تو وہ اپنے لیے مقام عزت کی تلاش میں جگہ بدلتا ہے جس سے ملک کی سیاست ہچکچولے کھاتی ہے ۔ اور پھر امیدوں کی بنیاد پر دوسری جماعتوں کو مینڈیٹ ملتاہے جس سے تعمیروترقی کاتسلسل بھی غیر فعال رہتاہے ۔

انہوں نے کہاکہ جو جماعت ووٹر کی عزت پر کمپرئو مائز نہیں کرتی وہ دیر تک اقتدار کے منزلیں طے کرتی رہتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کو ہر دورمیں الحمداللہ اچھی شہرت ملی ہے ۔ پاکستان کے بعد پہلی مرتبہ آزادکشمیر میں ن لیگ کی حکومت جوبن پر ہے ، اور عوام نے بھاری مینڈیٹ دیکر دیگر جماعتوں کے رویے سے تنگ آکر ن لیگ کو اپنا گھر بنایاہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم مسلم لیگ ن کاپاکستان وآزادکشمیر میں مقام برقرار رکھنے کیلئے ووٹر سطح سے کام کریں۔ تاکہ مستقبل میں قیادت کو موجودہ چیلنجز ، مسائل کاسامنا نہ ہو۔انہو ں نے کہاکہ ووٹر کوعزت دینے کی واضح مثال آزادکشمیر قانون سازاسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر ہیں جنہوں نے اپنے ووٹر کو وادی نیلم میں عزت دی تو ووٹر نے انہیں آزادکشمیر کی تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی سے ہمکنار کیا۔ انہوں نے کہاکہ ا س روایت کوبرقرار رکھنے کیلئے ۔ ہمیں وارڈ ، یوسی ، تحصیل اور ضلع سطح سمیت ریاست اور مملکت پاکستان بھر میں ووٹر کوعزت دو کے عنوان سے سمینار ، آگاہی مہم ، پرنٹ اینڈ الیکٹرانکس اور سوشل میڈیا کاسہارا لینا ہوگا۔