ہم نے آزاد کشمیر حکومت سنبھالتے ہی بھتہ خوروں سکیم خوروں کا قلع قمع کیا ‘پہلے دور میں سکیمیں صرف فائل کی حد تک تھیںاب ایسا نہیں ہوگا ‘ہم نے اس کلچر کو ختم کردیا ہے

اور اب سکیمیں زمین پر لگتی ہیں قومی خزانے کو لوٹنے نہیں دیں گے وزیر اطلاعات آزاد حکومت مشتاق منہاس کا تقریب سے خطاب

ہفتہ اپریل 19:16

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) وزیر اطلاعات آزاد حکومت مشتاق منہاس نے کہا ہے کہ ہم نے آزاد کشمیر حکومت سنبھالتے ہی بھتہ خوروں سکیم خوروں کا قلع قمع کیا ہے پہلے دور میں سکیمیں صرف فائل کی حد تک تھیںاب ایسا نہیں ہوگا ہم نے اس کلچر کو ختم کردیا ہے اور اب سکیمیں زمین پر لگتی ہیں قومی خزانے کو لوٹنے نہیں دیں گے ‘پاکستان میں میاں نواز شریف کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا نوازشریف کو عوام کے دلوں سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں نکال سکتی پاکستان کے الیکشن میں کارکنوں کو نواز شریف،،فاروق حیدر،،سکندر حیات کا پیغا م گھر گھر پہنچانا ہوگا آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں مضبوط اور توانا ہے جگلڑی کے عوام نے ہر الیکشن میں کلیدی کردارادا کیا ہے ان کے مسائل پہلے سے زیادہ حل کیے جائیں گے کالرکن بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں بہت جلد آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن کروائے جائیں گے اور مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی پڑے لکھے نوجوانوں کو آگے لایا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے ضلع باغ کے سیکرٹری جنرل سنیئر پروگرام آرگنائزر برائے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ خورشید عالم کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا استقبالیہ کی صدارت مسلم لیگ ن جگلڑی کے صدر راجہ عتیق نے کی جبکہ استقبالیہ سے ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ سعید انقلابی، راجہ خورشید عالم ریٹائرڈ ڈی ای او راجہ ریاض،،پروفیسر عتیق،راجہ افتخار خان،،ڈاکٹر سلیم منہاس ودیگر نے خطاب کیااس موقع پر دوسری جماعتوں سے مستعفیٰ ہو مسلم لیگ ن میں شامل ہونے واے راجہ وجد عزیز،راجہ رشید خان،راجہ نسیم خان،راجہ امتیاز خان اور دیگر کو وزیر اطلاعات راجہ مشتاق منہاس نے ہار پہنائے اور مبارکباد پیش کی مشتاق منہاس نے کہا ہے کہ پاکستان میں مسلم لیگ ن دوبارہ حکومت بنائے گی نواز شریف کو 10ماہ قبل حکومت سے نکال کر عوام کے ساتھ زیادتی کی ہے یہ عوام کے دشمن ہیںآنے والے بجٹ میں عوام کے لیے بڑے بڑے منصوبے لائیں گے نوجوانوں کے لیے روز گار کے مواقع فراہم کریں گے جگلڑی کے عوام کے لیے پہلے سے زیادہ بڑھ کر کام کریں گے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر الیکشن میں کیے گئے تمام وعدے پورے کرے گی ہم عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے ۔